’’کورونا کیخلاف لڑائی عوامی تحریک بن گئی‘‘

,

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ میں نمایاں اصلاحات اشد ضروری ۔ مودی کا خطاب
نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عالمی وباء کووڈ۔19 کیخلاف دنیا بھر کی مشترکہ لڑائی میں ہندوستان نے زائد از 150 ملکوں کی طبی و دیگر طریقہ سے اعانت کی ہے ۔ وہ جمعہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اقوام متحدہ معاشی و سماجی کونسل سیشن 2020 ء کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں حکومت نے کورونا وائرس کیخلاف لڑائی کو عوامی تحریک میں تبدیل کردیا ہے۔ مودی نے ہندوستان کو سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے منتخب کئے جانے کے بعد پہلی بار یو این کے فورم سے خطاب کیا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ یو این کی نئی صورت گری ضروری ہے ۔