کورونا کیسوں میں اضافہ، 18500 نئے کیس

   

نئی دہلی : ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسوں میں پھر تیزی آئی ہے ۔ صحتیاب مریضوں کی تعداد میں کمی سے ایکٹیو کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔3 دن تک کورونا سے مرنے والے کی تعداد 100 سے کم تھی لیکن آخری تین دن میں مہلوکین کی اوسط 100 سے اوپر تھی۔ جمعہ کے روز یہ تعداد 113 درج کی گئی اور ہفتے کے روز 108 افراد کی موت ہوگئی ، جبکہ آج صبح مجموعی طور پر 100 مریض فوت ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران صحت مند مریضوں کی تعداد کم رہنے سے ایکٹیو کیسز میں 4،219 عدد کا اضافہ ہوا ہے ۔دریں اثنا اب تک ملک میں دو کروڑ نو لاکھ 22 ہزار لوگوں کواینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 18,711 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 07 ہزار 911 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14،392 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد 1,08,68.768 ہوچکی ہے ۔ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 1,84,523 ہوچکی ہے ۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 108سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1,57,756 ہوچکی ہے ۔ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 96.95 ہے ۔ کورونا کے ایکٹیو کیسوں میں مہاراشٹر سرفہرست ہے اور یہ تعداد 4,060 سے زیادہ اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 94,114 ہوگئی ہے ۔ 47 اموات کے بعد مہلوکین کی تعداد 52440 ہوچکی ہے ۔