کورونا کیسیس 30.80لاکھ سے زیادہ، ریکوری شرح 75فیصد کے قریب

   

نئی دہلی: ملک میں کورونا وبا کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اتوار کی دیر رات تک متاثرین کا اعدادو شمار 30.80لاکھ سے زیادہ ہوگیا اور مرنے والوں کی تعداد 57 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور آج یہ 74.90فیصد پر پہنچ گئی۔مہاراشٹر، تملناڈو اور آندھراپردیش کے علاوہ مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج دیر رات متاثرین کا اعدادو شمار 30,80,483اور مرنے والوں کی تعداد 57,263ہوگئی ہے۔
اس دوران آج 31,022لوگوں کے صحت یاب ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 23,10,922پر پہنچ گئی جس سے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح گزشتہ روز کے 74.84فیصد سے بہتر ہوکر آج 74.90فیصد پر پہنچ گئی۔ اموات کی شرح بھی کم ہوکر 1.86فیصد رہ جانے سے راحت ملی۔