نئی دہلی: پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کووڈ۔19 کے 3,43,243 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے چہارشنبہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کورونا وائرس کے 3,43,243 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 1,47,24,546 ہوگئی ہے ۔ملک میں کوروناٹسٹ لیب کی تعداد بھی بڑھ کر1,276 ہوگئی ہے ۔ جانچ کی رفتار تیز کرنے سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پورے ملک میں 37,724 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس سے مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 11,92,915 ہوگئی ہے ۔ملک میں فی الحال انفیکشن کے 4,11,133 معاملے سرگرم ہیں۔