نئی دہلی۔ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 320161نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ذریعہ چہارشنبہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 320161 نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے اب تک جانچ کیے گئے نمونوں کی کل تعداد بڑھ کر 12412664ہوگئی ۔ملک میں کورونا ٹسٹ لیب کی تعداد بھی بڑھ کر 1223ہوگئی ہے ۔جانچ کی رفتار تیز کرنے سے گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا انفکشن کے ریکار ڈ 29429 معاملے سامنے آئے ہیں ۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عالمی صحت تنظیم نے فی دس لاکھ آبادی پر 140نمونوں کی جانچ کرنے کی صلاح دی ہے ۔ ملک کی 22ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں فی دس لاکھ آبادی پر 140نمونوں سے زیادہ کی جانچ کی جارہی ہے۔