حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں آج بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا اور آج ایک دن میں کورونا کے 920 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں آج کورونا سے پانچ اموات بھی ہوئی ہیں جس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 230 ہوگئی ہے ۔ اب تک ریاست میں متاثر ہونے والوں کی تعداد بھی 11,364 تک جا پہونچی ہے ۔ آج ایک دن میں جملہ 327 مریضوں کو علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ اب تک ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد 4,688 ہوگئی ہے جبکہ مزید 6,446 مریض ہنوز دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ آج کے تازہ کیسوں میں 737 کا تعلق گریٹر حیدرآباد سے ہے جبکہ 86 کیس رنگا ریڈی سے اور 60 کیس میڑچل سے رپورٹ ہوئے ۔ کریمنگر سے 13 اور راجنا سرسلہ سے چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ محبوب نگر اور نلگنڈہ سے تین تین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
