کورونا کے خلاف جیت کیلئے ایس او پیز پر عمل ضروری: دیویندر سنگھ رانا

   

جموں : نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کے لئے ہمیں سرکار، طبی عملے اور فرنٹ لائن فائئٹرس کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جیت حاصل کرنے کے لئے تمام ایس او پیر پر عمل کرنا ضروری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا نہیں بلکہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا ہے ۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘کورونا ایک قومی آفت ہے ، اس میں ہم سب کو مل کر سرکار، طبی عملے اور فرںٹ لائن فائیٹرس کا ساتھ دینا ہے ۔