ایک سال کے دوران 1355 شادیوں کو رکوادیا گیا ، ضلع وقار آباد سرفہرست
حیدرآباد :۔ کورونا بحران کے دوران اچانک بچپن کی شادیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے بچپن کی شادیوں کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمات پر عمل آوری سے بچپن کی شادیاں رک گئی تھی مگر کورونا بحران کے دوران بچپن کی شادیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ اپریل 2020 تا مارچ 2021 کے دوران محکمہ خواتین و اطفال کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن سیل کی جانب سے 1355 بچپن کی شادیوں کو رکوادیا ہے ۔ گذشتہ سال 977 بچپن کی شادیاں روک دی گئی تھی ۔ سب سے زیادہ ضلع وقار آباد میں 176 بچپن کی شادیوں میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے ۔ دوسرے نمبر پر اضلاع ونپرتی اور سنگاریڈی ہے جہاں 83 بچپن کی شادیوں کو روک دیا گیا ہے ۔ ضلع ورنگل رورل میں 72 بچپن کی شادیوں کو روک دیا گیا ہے ۔ چائیلڈ پروٹیکشن سیل کی جانب سے نابالغ لڑکیوں اور ان کے والدین کو کونسلنگ کی ہے ۔ ان لڑکیوں کے لیے ڈسٹرکٹ ویمن اینڈ چائیلڈ ہومس میں ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کے علاوہ دوسرے تربیتی پروگرامس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ سرکاری مشنری ایک طرف کورونا کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہے تو دوسری طرف بچپن کی شادیاں عام ہوگئی ہیں ۔۔