جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ موٹاپے کے شکار اور تمباکو نوشی کرنے والے لوگوں کو کووڈ 19 سے زیادہ خطرہ کا سامنا ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنسدان ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے جمعرات کے روز گلوبل ریسرچ اینڈ انوویشن فورم کے اجلاس کے بعد کووڈ ۔19 پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نوجوانوں میں موٹاپا سمیت کچھ بیماریوں کے شکار افراد میں کورونا کا خطرہ زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ “ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ نوجوان شدید بیمار بھی ہوسکتے ہیں یا اس کی موت بھی ہوسکتی ہیں۔ خاص طور پر موٹے افراد ، تمباکو نوشی کرنے والوں کے کورونا سے شدید بیمار پڑنے یا ان کی موت کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے “۔ فورم کے دو روزہ اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کورونا سے متاثرین کی جتنی تعداد کی تصدیق ہوئي ہے ، حقیقت میں متاثرہ افراد کی تعداد اس سے 10 گنا زیادہ ہوسکتی ہے ۔