٭مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نے منگل کو اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے سبب سی بی ایس سی کے 9 ویں تا 12 ویں جماعت کے نصاب میں 30% تک کمی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نصاب کی اصل روح برقرار رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ماہرین تعلیم کی جانب سے زائد از 1500 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔