کورونا کے علاج میں خواتین و لڑکیوں پر توجہ دیں :یو این

   

اقوم متحدہ ۔ /11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹیرس نے حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ کووڈ۔19 سے مریضوں کوصحت یابی دلانے کی اپنی کوششوں میں خواتین اور لڑکیوں پر نمایاں توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جنس کی مساوات اور خواتین کے حقوق کیلئے اب تک کی گئی محنت رائیگاں نہ ہونے پائے ۔ انہوں نے خاص طور پر خاتون قائدین پر زور دیا کہ وہ فیصلہ سازی میں خاتون نمائندوں کی رائے پر توجہ دیں ۔