حیدرآباد: حیدرآباد کے ادارہ لکشمی لائیف سائنسیس پرائیوٹ لمٹیڈ نے کووڈ۔19 کے علاج کے سلسلہ میں انسانوں پر اینٹی وائرل تھراپی کے تجربہ کے سلسلہ میں اجازت طلب کی ہے۔ کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی کے اشتراک سے یہ تجربہ کیا جائے گا۔ کلینیکل ٹرائیل جسے
MUCOVIN
کا نام دیا گیا ہے، یہ میڈی سٹی کے اشتراک سے کیا جائے گی۔ 17 تا 31 دنوں کی مدت کے لئے یہ تجربات رہیں گے جس میں اسکریننگ اور علاج شامل ہوں گے ۔ 300 مریضوں کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں 75 مریضوں کے حساب سے 4 مختلف گروپس میں تقسیم کیا جائے گا ۔ طبی تجربات کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ آیا اینٹی وائرل تھراپی کووڈ۔19 کے علاج کے سلسلہ میں کس حد تک موثر اور محفوظ ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی نے اپریل میں لکشمی لائف سائنسیس کے اشتراک کے ساتھ کووڈ۔19 کی دوا تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کورونا کے کیسیس میں بڑھتے ہوئے اضافہ کے پس منظر میں یہ تجربات کارآمد ثابت ہوں تو علاج میں آسانی ہوسکتی ہے۔