نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کا زور بڑھتا ہی جارہا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 71 ہزار سے زیادہ ایکٹیو معاملے سامنے آئے ہیں۔دریں اثنا چہارشنبہ کو 91 لاکھ 25 ہزار 99 کووڈ ویکسین لگائی گئیں اور جمعرات کی صبح 7 بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 48 کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار 227 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90928 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 51 لاکھ 9 ہزار 286 ہو گئی ہے ۔ نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ ایکٹو کیسز کی تعداد دو لاکھ 85 ہزار 401 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے میں مزید 325 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 876 ہو گئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 206 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سے اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ 41 ہزار 9 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔