نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ری کوری کی شرح 93.38 فیصد ہوگئی ہے، حالانکہ اس بیماری کی وجہ سے یومیہ اموات کی تعداد میں اضافے سے اموات کی شرح میں جزوی اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران جمعہ کو 36 لاکھ 50 ہزار 080 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 22 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار 317 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 113769 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار 879 ہوگئی۔ فعال معاملات 80 ہزار 745 کم ہو کر 15 لاکھ 55 ہزار 248 ہوگئے ہیں اور ان کی شرح 5.42 فیصد پر آگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3380 مریض فوت ہوئے ہیں ۔ اس طرح اس مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 44 ہزار 82 ہوگئی ہے۔