کورونا:جاں بحق صحافیوں کے اہل خانہ کوملیں گے 5-5 لاکھ

   

بنگلورو ، : کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے 6 صحافیوں کے لواحقین کو 5 لاکھ کی امدادی رقم دینے کی جمعہ کو منظوری دی۔ مسٹر یدی یورپا نے کرناٹک ورکنگ جرنلسٹ یونین کے صدر شیوانند تگادور کی سربراہی میں ایک وفد کے ذریعے سونپے گئے گئے ایک میمورنڈم کے جواب میں یہ منظوری دی ہے۔