کوروناوائرس اب خطرناک نہیں رہا : ڈاکٹر البرٹو

,

   

کوروناوائرس اب خطرناک نہیں رہا : ڈاکٹر البرٹو
میڈرڈ ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے ڈاکٹر البرٹو زینگریلو کا کہنا ہیکہ کوروناوائرس اب اپنی طاقت کھو رہا ہے اور وہ زیادہ خطرناک نہیں ہورہا ہے۔ کلینکل اعتبار سے اٹلی میں اس کا اب زیادہ عرصہ تک وجود نہیں رہے گا۔ میلان کے سان رافیل ہاسپٹل کے سربراہ کا کہنا ہیکہ گذشتہ 10 دنوں کے دوران کورنٹائن کی اصطلاح میں کوروناوائرس کے مرض میں گذشتہ ایک ماہ یا دو ماہ کے مقابلہ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اٹلی کوروناوائرس کی اموات کے ضمن میں دنیا میں تیسرا ملک ہے جہاں 21 فروری کو اس وباء کے پھیلنے کے بعد سے تاحال 33,415 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 233,019 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مئی کے مہینے میں ملک میں متاثرین اور اموات کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔