میدک کلکٹریٹ میں وزیر خزانہ ہریش راؤ کی ٹیلی کانفرنس
میدک 28 مارچ ( سیا ست ڈسٹرکٹ نیو ز ) ریاستی وزیر فینا نس ٹی ہریش راو نے آج میدک کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر میدک کے دھر ماریڈی ۔ ضلع پریشد چیرمین میدک ہیمالتا ۔ ارکان اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی ۔سی مدن ریڈی ۔ ایس سبھاش ریڈی ایم ایل سی ۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے میدک کلکٹر آفس سے تمام محکمہ جات اور عوامی منتخبہ نمائندوں سرپنچوں اور ایم پی ڈی اوز سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ تفصیلات حاصل کی گئی ۔ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ۔بیرون ملک سے ضلع میدک کو آنے والے تقریبا 200 افراد میں سے 20افراد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں ما باقی 180 افراد کو ان کے گھروں پر ہی رکھ تے ہوئے میڈیکل ٹیم کی سخت نگرانی میں دیکھ بھال کی جارہی دو افراد کو میدک کے ایڈو پائل ہریتا گیسٹ ہائوز میں رکھ کر علاج کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے عوام کو ہمت دیتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ ریاست تلنگانہ میں اب تک ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی ہے ۔ اس مرض کا سب سے بڑا علاج احتیاط ہے اس کو مد نظر رکھ تے ہوئے ریاستی حکو مت لاک ڈائون کا اعلان کیا ہے عوام سے تعاون کی خواہش کی جاتی ہے ۔میدک ایریا ہاسپٹل میں 15 افراد کیلئے آئیسولیشن وارڈ کا قیام عمل میں لایا جارہاہے میدک کی عوام سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے کسی بھی شکایت یا کھانسی اور بخار زکام کی شکایت پر فوری میدک سرکاری دواخانہ سے رجوع ہوں۔ بیماری آنا کوئی غلط نہیں بلکہ بیماری کو چھپانا بہت بڑا جرم ہے ۔ اس کے علاوہ ڈی ایم ڈی ایج او ضلع میدک ڈاکٹر وینکٹیشور راو کی جانب سے مید ک میں مزید محکمہ صحت کیلئے درکار medical euipment آلات کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کو فوری محکمہ صحت کے کمشنر کو فون کرتے ہوئے روانہ کر نے کی ہدایت دی گئی ہے ۔دواخانے میں شریک مریضوں کو ماسک فراہم کر نے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔محکمہ برقی اور بلدی اور واٹر سپلائیز عہدیداروں کو اور ملازمین کو ریڈ کلر کے پا سس فراہم کئے جائیں گے کسانوں کو گرین کلر کے پاس بھی دئے جائیں گے اوسی طرح صحافیوں بھی خصوصی پاس فراہم کر کیلئے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی گئی ہے ۔ کسانوں کو کھاد اور سیڈیس بھی بر وقت فراہم کر نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوںکی سہولت کے لئے ضلع بھر میں موٹر وائینڈنگ شاپس کو کھلی رکھنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔اس طرح رائس ملس کو بھی کھلا رکھنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔اس پریس کانفرنس میں ضلع ایڈیشنل کلکٹر میدک نگیش ریڈی ۔ راجا نرسو چیرمین بلدیہ سیدی پیٹ ۔ ٹی چندرا پال چیرمین بلدیہ میدک ۔ آر اشوک ۔سابق وائس چیرمین ۔محمد سمیع الدین رکن بلدیہ لنگا ریڈی ۔ سید عمر محی الدین ۔کے علاوہ دیگر عہدیدار اور سیاسی قائدین نے شرکت کی ۔