میامی ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میامی میں سینکڑوں افراد کوروناوائرس کی وجہ سے بیروزگار ہوگئے ہیں جنہوں نے ایک اطلاع کے بعد بیروزگاری فارم پُر کرنے کیلئے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے دیکھے گئے۔ روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے فلوریڈا کے محکمہ نے بیروزگاری کے فوائد فراہم کرنے کیلئے درخواستیں طلب کیں۔ محکمہ کی ویب سائیٹ پر بے شمار درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ محکمہ کے ویب سائیٹ کے پیج میں بے شمار پیامات کی وجہ سے مسائل پیدا ہوگئے۔ اسی دوران عوامی ایجنسی کے فون نمبر پر کال کرنا شروع کیا جہاں انہیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ درخواست گذاروں سے کہا گیا کہ وہ فارم ڈاون لوڈ کرکے انہیں میل کریں لیکن بیشتر دفاتر اور تجارتی ادارے بند ہونے کی وجہ سے کئی لوگ اس سہولت سے بھی محروم ہیں۔ ہندوستان نے درخواست فارم تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا جہاں پر زبردست ہجوم دیکھا جارہا ہے۔