صدر ضلع ٹی آر ایس کی حیثیت سے پارٹی کو مستحکم کرنے کا عزم
کورٹلہ ۔ ڈسٹرکٹ صدر ٹی آر ایس پارٹی کی حیثیت سے کے ودیا ساگر راؤ رکن ا سمبلی کورٹلہ رکن قانون ساز کونسل کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد حلقہ اسمبلی کورٹلہ آمد پر شاندار خیرمقدم کیا گیا ۔ کے ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ ایل رمنا رکن قانون ساز کونسل ،کے ایشور ریاستی وزیر کو میڈپلی موہن راؤ پیٹ نے کاروں اور موٹر سائیکل کے جلوس کے ساتھ کورٹلہ لایا گیا ۔ کے ودیا ساگر راؤ جو ڈسٹرکٹ صدر ٹی آر ایس پارٹی بنائے جانے پر بہلی مرتبہ ان کی کورٹلہ آمد پر کورٹلہ ٹاون کو گلابی رنگ سے سجایا گیا تھا ۔ سارا کورٹلہ گلابی رنگ میں رنگا ہوا تھا ۔ ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں نے رقص کرتے ہوئے اور آتشبازی کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ کورٹلہ ٹاون میں جابجا مسٹر کے ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ کے برے بڑے کٹ آوٹس ، فلیکسی اور بیانر لگائے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے جلس اعتماد کے ساتھ انہیں ڈسٹرکٹ صدر ٹی آر ایس پارٹی نامزد کیا ہے ۔ جگتیال ضلع میں ٹی آر ایس پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں کی ہے ۔ کے ودیا ساگر رکن اسمبلی کورٹلہ تاخیر سے کورٹلہ آمد پر کورٹلہ کے عوام سے معذرت کی بعد ازاں کورٹلہ سے مٹ پلی روانہ ہوگئے ۔ اس موقع پر ریاستی ٹی آر ایس پارٹی قائد رکن اسمبلی کورٹلہ کے فرزند ڈاکٹر سنجے ، چیرپرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ ، شریمتی انجم لاونیا انیل ایم پی ٹی سی ممبر ٹوٹا نارائنا ، صدر ٹی آر ایس کورٹلہ منڈل ڈی راجیش صدر ٹی آر ایس مسٹر انم انیل کونسلرس مظفر احمد سجو ، ٹی آر ایس پارٹی قائدین سید فہیم ، جناب محمد محسن ، جناب عبدالرحیم ، سید انور ، جناب ارباز اور دیگر موجود تھے ۔