کورٹلہ میں ایک ایکر سے زائد وقف اراضی پر غیر مجاز قبضہ

   

مسلمانوں کا شدید احتجاج ، ڈپٹی تحصیلدار کو یادداشت ، سخت کارروائی کا مطالبہ

کورٹلہ ۔کورٹلہ ٹاون کے محلہ نعیم نگر ادارشا نگر میں اوقاف اراضی جو 5ایکر 25گنٹے ‘سروے نمبر 1409,1412, 1465جو درگاہ حضرت سید شاہ بدرالدین کے نام پر وقف بورڑ کی ملکیت ہے جس کا باضابطہ وقف بورڑ میں تذکرہ ہے جس میں سے ایک ایکر سے زائد اراضی پر چند افراد ناجائز قبضہ کرکے حد بندی کرلئے ہیں جب اس بات کا علم مسلمانوں کو ہواتو سینکڑوں مسلمانان کورٹلہ کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے قبضہ کی گئی اراضی پر قابض افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔اس موقع پر کونسلر بلدیہ محمد انور ‘محمد صابر علی ‘ٹی آریس قائدین سید فہیم ‘محمد عبدالرحیم ‘محمد محسین ‘وسیم الدین کانگریس قائد وقف اراضی پر قابض افراد کو متنبہ کیا کہ وہ جلد سے جلد غیر قانونی طورپر قبضہ کی گئی اراضی سے دستبردار ہوجائیں بصورت دیگر مسلمانان کورٹلہ کی جانب سے اُن افراد کے خلاف شدید احتجاج کیا جائیگا اُنہوں نے کہا کہ کورٹلہ منڈل اور کورٹلہ ٹاون میں جہاں جہاں پر بھی وقف جائیدادیں ہے اُن کو وقف بورڑ تحویل میں دے دیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اُن سروے نمبرات کی اراضی پر جو بھی غیر قانونی طورپر تعمیرات کی گئی ہے حکومت کو چاہئے کہ اس اراضی کو نظام سرکار کے دور میں ہی درگاہ کے انتظام و انصرام کے لئے وقف کیا گیا تھا ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم دستور و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس اراضی کے حصول کے لئے جدوجہد کرینگے۔اس موقع پر مسلمانان کورٹلہ کی جانب سے تحصیل آفیس پہونچکر ڈپٹی تحصیلدار اچوچ ریڈی کو ایک تحریری یاداشت پیش کی گئی ۔ا س موقع پر صدر منی مسجد محمد اسماعیل ‘عبدالباری‘صلاح الدین ‘محمد نجیب الدین ‘بابا ‘رفیع اور دیگر نوجوان موجود تھے۔