کورٹلہ میں جنا شکتی کے تین قائدین گرفتار

   

پستول، بندوق کے بشمول کئی ہتھیار ضبط، ضلع ایس پی سندھو شرما کی پریس کانفرنس

کورٹلہ۔ ضلع جگتیال کے کورٹلہ پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں شریمتی سندور شرما نے جنا شکتی کے تین قائدین کو اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنا شکتی کے تین قائدین جو عوام کو جنا شکتی کی طرف راغب کررہے تھے ۔ کورونا راؤ پیٹ کے کراس روڈ پر پولیس کی جانب سے ان تینوں کو حراست میں لے کر ان کے پاس سے دو پستول، دو بندوق، تین طفنچے، 299 گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا وجنا شکتی قائد جو 2011 سے انڈر گراونڈ ہوچکا تھا اور اپنے دَل کو آگے بڑھانے کے لئے تین جنا شکتی قائدین کی مدد سے اپنی سینا کو آگے بڑھا رہا تھا ان تین جنا شکتی قائدین بی سریندر سنٹرل کمیٹی ممبر، چٹی راجیشور کوریئر کا کام کررہا تھا۔ نگنوری رویندر پارٹی ایکزیکیٹو ز بناتے ہوئے عوام کو اپنی طرف راغب کررہے تھے۔ تین جنا شکتی قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے ہتھیار برآمد کرنے پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شریمتی سندور شرما نے سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ جناب راج شیکھر راجو ، سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ جناب ستیش اور پولیس عملے کی ستائش کی۔ اس پریس کانفرنس میں کورٹلہ مٹ پلی ڈی ایس پی، سرکل انسپکٹر پولیس کورٹلہ مسٹر راج شیکھر راجو، سب انسپکٹر پولیس مسٹر ستیش موجود تھے۔