قدیم جھگڑے کے سبب انتہائی اقدام کا انکشاف، ڈی ایس پی کی پریس کانفرنس
کورٹلہ ۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ ٹاؤن میں 14 اکتوبر کی نصف شب پیش آئے بوئنی ساگر 33 سالہ کے قتل کیس کو کورٹلہ کی پولیس نے حل کرلیا۔ کورٹلہ ٹاؤن کے دفتر سرکل آف پولیس کورٹلہ میں قتل کے متعلق تفصیلات سے اوما مہیشور راؤ ڈی ایس پی مٹ پلی نے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کورٹلہ ٹاؤن کے متوطن بوئنی ساگر کی اسی کالونی کے رہنے والے پمیلا کمار، ای سریش جن کے قدیم جھگڑے تھے۔ اس ضمن میں اس ماہ کی 13 تاریخ کو مدھو، نریش کا ساگر سے پھر ایک بار جھگڑا ہوگیا۔ ان کے درمیان صلح کروانے کے لئے جی وینکٹیش نامی شخص نے کوشش کی جس پر ساگر رضا مند نہیں ہوا بہرحال مدھو، راجیش کا قتل کرنے کی ساگر نے دھمکی دی۔ اس ماہ کی 14 تاریخ کی نصف شب پرکاشم روڑ میں ایم ناگاراجو کے گھر کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ جاکر ساگر نے جھگڑا کرتے ہوئے کافی ہنگامہ کیا۔ معاملہ کی اطلاع پا کر وینکٹیش، وجئے راجیش، ناگاراجو گھر پہنچے، ناگاراجو کے ساتھ جھگڑا کرنے والے ساگر کو گھر سے باہر نکال کر نیچے گرادیئے۔ جی وینکٹیش نے ساگر کی گردن پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔ قتل کے کیس کو چیالنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے ملزموں کو پکڑنے کے لئے تلاشی شروع کی گئی۔ جمعرات کے دن کورٹلہ ٹاؤن کے حدود میں ایک سمنٹ بریکس فیکٹری میں پناہ لینے والے ملزموں راجیش، ایم مدھو، ای نریش کو گرفتار کرتے ہوئے قتل کے کیس کے متعلق اور ایک ملزم ایس ناگا راجو فرار ہے۔ ڈی ایس پی مٹ پلی اوما مہیشور راؤ نے یہ بات کہی۔ ملزموں کے پاس سے قتل میں استعمال شدہ چاقو کے ساتھ چار سیل فون، دو بائیک ضبط کرلئے گئے۔ ڈی ایس پی مٹ پلی نے کہا کہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس قتل کیس میں دیگر افراد اگر ملوث ہوں تو ان پر بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ قتل کے کیس کو حل کرنے میں اہم رول ادا کرنے والے سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ سریش بابو، سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ سریکانت، کانسٹبل ایلیا، پرشوتم، وجئے، ستیا کو اشوک ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگتیال، اوما مہیشور راؤ ڈی ایس پی مٹ پلی نے شاباشی دی۔