کورٹلہ میں مہیلا سنگھموں کے فنڈس میں ہیرا پھیری کے انکشاف پر ہلچل

   

مجلس بلدیہ عہدیدارکے اقدام خودکشی پر مزید تجسس ، انصاف دلانے پولیس سے متاثرہ خواتین کا مطالبہ

کورٹلہ /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدینہ مہیلا سنگم گروپ کی خواتین کے لون کا مسئلہ دن بن دلچسپ موڑ اختیار کرتا جارہا ہے ۔ ہر دن نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں ۔ مہیلا سنگم گروپ کو لون کی منظوری دلوانے میں فنڈس کی ہیرا پھیری میں کس کا کتنا حصہ ہے ۔ اس بارے میں پولیس گہرائی سے جائزہ لے رہی ہے ۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد منگل کے ابتدائی ساعتوں میں بلدیہ کے معتلقہ عہدیدار جالندھر کے خودسوزی کرنے کی کوشش کرنے کے واقعہ سے کورٹلہ ٹاون میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے ۔ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے انچارج جالندھر نے جگتیال منڈل ٹائپلی کے حدود میں واقع زرعی باولی میں زہر پی کر چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ پتہ چلاکہ مقامی افراد نے جالندھر کو باؤلی میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ کر انہیں باؤلی سے نکال کر جگتیال کے دواخانے منتقل کیا ۔ اس وقت ان کی صحت ٹھیک ہونے کیاطلاع ہے ۔ ان کے باؤلی میں چھلانگ لگانے سے پہلے کی ویڈیو گشت کر رہی ہے ۔ جس میں وہ اپنے ارکان خاندان سے بیوی کا اچھی طرح خیال رکھنے کی خواہش کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔ جالندھر کے خودسوزی کرنے کا واقعہ کئی شک و شبہات کو جنم دے رہا ہے ۔ آر پی مہیلا سنگم کی جانب سے یہ کہنا ہے کہ انہو ںنے لون کی منظوری میں کوئی دھاندلی نہیں کی ۔ انچارج جالندھر ہی پوری طرح اس کے ذمہ دار ہیں ۔ جالندھر اور آر پی مہیلا سنگم سرونا لتا کے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی سے کسی کو کتنا ححصہ حاصل ہوا ۔ اس بارے میں تجسس پایا جاتا ہے ۔ مہیلا سنگموں کے لون منظور کرنے میں مقامی بینکوں کی پوری ذمہ داری ہوتی ہے اور انہیں مکمل اختیار حاصل رہتے ہیں ۔ لیکن کورٹلہ میڈپلی جگتیال کے قریب و جوار علاقوں کی خواتین مہیلا سنگم گروپ کے نام پر قائم کی جانے والی مہیلا سنگموں کومٹ پلی میں ایک خانگی بنک کی جانب سے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لون منظور کرنے کا کیا مطلب ہے ؟ عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ اس سے قبل آر پی مدینہ سنگم شریمتی سرولتا کے مدینہ سنگم گروپ کی خواتین کا 10 لاکھ روپئے کی لون کی رقم لیکر فرار ہونے کی اطلاع کورٹلہ میں عام تھی ۔ پولیس کی جانب سے آر پی مہیلا سنگم کو اپنی تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر منظور کروائے گئے قرضوں میں ہونے والی دھاندلی ایک نیا موڑ اختیار کرچکی ہے ۔ کورٹلہ کے 8 مہیلا سنگموں سے وابستہ خواتین کی تقریباً 80 لاکھ روپئے کی رقم کی دھاندلی ہونے کی اطلاع سے کورٹلہ کے عوام میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے غریب خواتین کو خودمکتفی بنانے کیلئے 0.25 سود پر مہیلا سنگموں کو بینکوں سے جو قرضہ دیا جارہا تھا ۔ خواتین 10 ممبروں کا ایک گروپ تشکیل دیتے ہوئے بنکوں سے قرضہ لیکر قسطوں میں بینکوں کو قرضہ کی رقم ادا کر رہی تھیں ۔ اب جبکہ 8 مہیلا سنگموں کی 80 لاکھ روپئے کی رقم میں گھٹالہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ مہیلا سنگموں کورٹلہ کی خواتین کافی پریشان ہیں ۔ ان خواتین میں زیادہ ناخواندہ اور غریب ہیں ۔ اگر مہیلا سنگم کی خواتین نے بینک کو قرض لی ہوئی رقم ادا نہ کی تو انہیں بینک سے قرض لی ہوئی رقم لوٹانے کیلئے نوٹس آنے کا خطرہ ہے ۔ کورٹلہ کے مہیلا سنگموں کی خواتین سے محکمہ پولیس اس واقعہ کی گہرائی کے ساتھ تحقیقات کروائے ہیں ۔ اس دھاندلی میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کرنے اور انہیں انصاف دلوانے کی اپیل کی ۔