کورٹلہ یکم / جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلمانان کورٹلہ کا ایک وفد جن میں محمد معزالدین کیمسٹری لکچرار گورنمنٹ جونئیر کالج کورٹلہ ، محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ ، ایم ڈی مصور نامہ نگار سیاست کتھلاپور شامل تھے ۔ دفتر روزنامہ سیاست پہونچکر جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست سے ملاقات کرتے ہوئے روزنامہ سیاست کے 75 سال کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور انہیں 14 جنوری 2023 بروز ہفتہ ام کلثوم ایجوکیشنل سوسائٹی کورٹلہ کے زیر اہتمام انڈین پبلک پروگریسیو اسکول انگلش میڈیم کورٹلہ میں منعقد شدنی جلسہ تقسیم اسنادات و انعامات پروگرام میں شرکت کی دعوت دی ۔