کورٹلہ ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الیاس احمد خان امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ کی قیادت میں مسلمانان کورٹلہ کا ایک وفد محمد نعیم الدین سابق ناظم جماعت اسلامی ضلع جگتیال، محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ، محمد نجیب الدین اقلیتی سیل کانگریس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن، چاند پاشاہ سابق کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ، محمد مبین نامہ نگار آندھرا پربھا، محمد مسیح الدین جرنلسٹ، محمد نصیر الدین مجیب صدر ایم پی جے کورٹلہ ٹاؤن، محمد ظہیر الدین تاجر، نوید نے دفتر روزنامہ سیاست پہنچ کر ان سے خیرسگالی ملاقات کی۔ عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے رکن قانون ساز کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی شالپوشی کی۔ اس موقع پر محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ نے عامر علی خان نیوز ایڈیٹر کو مومنٹو پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر وفد نے ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے کی جارہی ملی و سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب عامر علی خان سے اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اردو میڈیم اسکولوں کے مسائل کی یکسوئی، اقلیتی اقامتی اسکولوں میں مسلم ٹیچروں کی بھرتی میں روسٹر سسٹم برخواست کرتے ہوئے اردو میڈیم ٹیچنگ پوسٹ کو De-Reserve کرنے کے لئے نمائندگی کی۔ جناب عامر علی خان نے مسلمانوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کے لئے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے کامیاب نمائندگی کرنے کا تیقن دیا۔