بیجنگ، 12 ستمبر (یو این آئی) جنوبی کوریا نے اُن 30 چینی عوامی رضاکار فوجیوں کے باقیات جمعہ کے روز چین روانہ کر دیئے ہیں جو امریکی جارحیت کی مخالفت اور جنگ (1950-1953) میں اُس کی مدد کے دوران شہید ہوئے تھے ۔ شہید فوجیوں کے باقیات لیکر ایک وائی-20 ٹرانسپورٹ طیارہ جب چینی فضائی حدود میں داخل ہوا تو اُس کے ساتھ چار جے -20 لڑاکا طیارے بھی تھے ۔
فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر مکمل پابندی کی تجویز
پیرس۔ 12 ستمبر (ایجنسیز) فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر مکمل پابندی کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی پارلیمانی کمیشن نے چھ ماہ تک ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بچوں اور نوجوانوں پر نفسیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے اور 15 سے 18 سال تک کے نوجوانوں کیلئے رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک ڈیجیٹل کرفیو نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔