پونہ: مہاراشٹر کے پونے ضلع میں 2018 میں کوریگاؤں بھیما تشدد کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار کو 4 اپریل کو بطور گواہ طلب کیا ہے ، پینل کے وکیل آشیش ستپوت نے بدھ اس بات کی اطلاع دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرد پوار کو ممبئی میں حاضر ہونا پڑے گا۔
ممبئی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جے این پٹیل کی سربراہی میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سربراہ نے کمیشن کے سامنے ایک حلفیہ بیان 8 اکتوبر 2018 کو داخل کیا تھا۔