بلغراد۔ جمہوریہ کوسوو کی پولس نے کہا کہ بس پرہوئی فائرنگ دہشت گردانہ حملہ نہیں تھا۔ میڈیا نے یہ رپورٹ ہفتہ کے روز دی جس میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ڈاکانی قصبے کے قریب نامعلوم مسلح شخص نے ایک بس پر فائرنگ کر دی تھی جس میں دو طلباء سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ کوسوو کے ریڈیو ٹیلی ویژن نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حملہ تھا۔ مگریہ دہشت گردانہ حملہ نہیں ہے ۔ صدر جمہوریہ واجوسا عثمانی سمیت کوسوو کے متعدد سیاست دانوں نے اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔