کوسٹا ایٹلانٹیکا کے 43اور اراکین کورونا پازیٹو

   

ٹوکیو۔24 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کے ناگاساکی بندرگاہ پر کھڑے اٹلی کے کروز جہاز کوسٹا ایٹلانٹیکا کے 43اورکرو ممبروں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے ۔میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔این ایچ کے براڈکاسٹر کے مطابق اب کروز پر کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر 91 ہوگئی ہے ۔کروز کا اس وقت متسوبیشی بھاری صنعت شپ یارڈ پر رکھ رکھاؤ کا کام ہورہا ہے ۔کوسٹا ایٹلانٹیکا پر کُل 623 اراکین تعینات ہیں جن میں سے پیر کو ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔اس کے بعد طبی اہلکاروں نے 61 اور لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا۔کروز پر کورونا متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھنے کے بعد افسروں نے جہاز پر تعینات سبھی اراکین کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔کوسٹا ایٹلانٹیکا پر 208 اراکین کی جمعہ کو کورونا جانچ کی گئی جس میں چال ٹیم کے 43 اراکین کورونا پازیٹو پائے گئے ۔جاپان میں واقع روس کے سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ناگا ساکی بندرگاہ پر جہاز میں ایک روسی شہری بھی کورونا سے متاثر پایا گیا ہے لیکن اس کی حالت مستحکم ہے ۔یہ پہلی بار نہیں ہے جب جاپان میں کسی کروز جہاز پر تعینات کرو ممبر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہوں۔اس سے قریب دو مہینے پہلے ڈائیمنڈ پرنسیز کروز جہاز پر کورونا پھیلا تھا جس میں مسافروں سمیت 712 لوگ متاثر ہوئے تھے ۔