کوسگی۔/4 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوسگی سے تنکی مٹلہ سڑک پر لاری اور کار میں تصادم ہوا ،کار میں سوار افراد بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر ریونت ریڈی رکن پارلیمنٹ ملکاجگری کے بھائی ترپتی ریڈی کوسگی سے حیدرآباد کیلئے اپنی گاڑی میں نکلے تھے ، کوسگی کے بارڈر پار ہونے کے دوران کنکرکی لاری سامنے کی سمت سے ان کی گاڑی کے روبرو آرہی تھی یہ دیکھتے ہوئے ڈرائیور نے کار کو پوری طرح سڑک سے اُتار دیاپیچھے ان کے ساتھ والی کار میں چار افراد تھے لاری اس کار کو بازو سے گھسیٹتے ہوئے لی گئی اور ترپتی ریڈی کی گاڑی سڑک سے اُترنے سے بچ گئی ۔ پولیس ایک کیس درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔