کوشک ریڈی کے نازیبارویہ سے مسلمانوں میں ناراضگی

   

بانسواڑہ ۔یکم فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ کے مسلمانوں اور کانگریس مسلم قائدین شادی خانہ چیئرمین حافظ عبدالوہاب جانب سے بانسواڈہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر سرکل انسپکٹر کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کوشک ریڈی نے تلنگانہ کی مشہور میڈارم جاترا سممککا سارککا پر سرکاری عہدہ دار پولیس آفیسر غوث عالم جو اپنی ڈیوٹی نبھا رہے تھے ان کے خلاف میں رکن اسمبلی نے جس طرح سے نازیبا الفاظ استعمال کیا وہ صرف تلنگانہ کے ہی نہیں پورے ہندوستان کے مسلمانوں کے خلاف ہے انکے اس بیان سے انکی ذہنیت عیاں ہوتی ہے تلنگانہ کے مشہور میڈارم کی مندر کے اندر جانے کی اجازت سب کو نہیں تھی ،ایم ایل اے اور ان کی فیملی کو اجازت تھی پر ایم ایل اے نے انکے ہمراہ آئے افراد کو بھی اجازت طلب کی غوث عالم نے اجازت نہیں دی اسی بنا پر ایم ایل اے نے غوث عالم پر نازیبا الفاظ استعمال کیے اسپر پورے تلنگانہ کے مسلمانوں میں ناراضگی پائی جاتی اس کے مد نظر حکومت تیلنگانہ کے سی ایم ریونت ریڈی سے گزارش ہے کہ انکے اوپر سخت سے سخت ایکشن لیا جائے اور ان کو پورے تلنگانہ کے مسلمانوں سے معافی کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر سینیئر کانگرس قائدین ‘سابقہ نایب سرپنچ خالد ،افروز،شہاب ،قمرودین ،کاظم، کلیم ،حلقہ اسمبلی بانسواڈہ یوتھ صدر شعیب، اور دیگر مائنارٹی کانگرس قائدین موجود تھے۔