کول انڈسٹری میں راست بیرونی سرمایہ کاری کی مخالفت

   

Ferty9 Clinic

24 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال، کانگریس قائد جنک پرساد کا بیان
حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) کانگریس کے قائد اور جنرل سکریٹری سنگارینی کول مائنس لیبر یونین بی جنک پرساد نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کول انڈسٹری میں صد فیصد بیرونی راست سرمایہ کاری کی اجازت کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا یہ فیصلہ کول انڈسٹری کیلئے نقصاندہ ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جنک پرساد نے کہا کہ مرکزی حکومت کے فیصلہ سے لاکھوں مزدور بیروز گار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازہ کے مطابق ہزاروں صنعتوں کے بند ہونے سے 20 کروڑ افراد ملک بھر میں روزگار سے محروم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھرمل پاور خانگی شعبہ کے حوالے کئے جانے سے زرعی شعبہ کا بھاری نقصان ہوگا۔ ملک خانگی برقی تیاری کمپنیوں کے ہاتھوں مجبور ہوجائے گا۔ جنک پرساد نے کہا کہ مرکزی حکومت کے فیصلہ کے خلاف 24 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج منظم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزدوروں سے اس احتجاج کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے علاوہ تمام ریاستوں کے چیف منسٹرس کو بھی علحدہ مکتوب روانہ کئے گئے تاکہ کول انڈسٹری میں بیرونی راست سرمایہ کاری کی مخالفت کی جاسکے۔