نارائن پیٹ /6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آستانہ حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اولیاءؒ موضع کولم پلی نارائن پیٹ ضلع میں صندل مالی اور عرس شریف 3-7 جمادی الاول کو صندل مالی سے آغاز اور مہینے کی آخری جمعرات کو اختتام پر عرس شریف کی محفل سجائی جاتی ہے۔ 7 ڈسمبر جمعرات کو بعد نماز مغرب فاتحہ و لنگر قتالیہ پیر طریقت حضرت سید شاہ حفیظ اللہ حسینی قبلہ سجادہ نشین و متولی کے دولت خانہ پر ہوگا اور شب 10 بجے بارگاہ قتالیہ میں جلسہ عظمت ا ولیاء و محفل سماع مقرر ہے ۔ جس میں مشہور و معروف قوال و ہنموا حصہ لیں گے اور دور دراز علاقوں سے مشہور و معروف بارگاہوں کے سجادہ نشین و مشائخین حضرات شرکت فرمائیں گے ۔ سید شاہ رحمت اللہ حسینی و سید شاہ کلیم اللہ حسینی مہمانوں کا استقبال و گلپوشی کریں گے اور حافظ سید شاہ عنایت اللہ حسینی کی قرات کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوگا ۔
پوسکو کیس کے مجرم کو 20 سال کی سزاء قید
میدک /6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایس پی میدک پی روہنی پریہ درشنی نے کہا کہ میدک کے پاپنا پیٹ پولیس اسٹیشن میں درج ایک پوسکو کیس کے ملزم کونڈا وینکٹیش المعروف کلیان ولد نرسمہا عمر 27 سال ڈرائیور سنگارینی کالونی سعیدآباد حیدرآباد کو مکمل تفصیل کے بعد ضلع مجسٹریٹ میدک محترمہ پی لکشمی شاردا نے 20 سال قید اور ایک لاکھ روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمہ کی مکمل جانچ و تحقیقات مسٹر پی راجکمار ایڈیشنل پبلک پراسکیوٹر ٹریل پوسکو نے کی ۔ اس طرح مسٹر وی وینکٹیشورلو ڈی ایس پی مسٹر سندیپ ریڈی مسز ملاریڈی ، مہیپال ریڈی سب انسپکٹران بحیثیت رابطہ افسران خدمات انجام دی ۔ علاوہ ازیں مسٹر رویندر گوڑ ، جی کرشنا کورٹ کانسٹیبل نے مکمل گواہوں کے ساتھ ملزم کو انصاف کے کٹگھرے میں کھڑا کیا ۔