کولمبیا میں تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی

   

بگوٹا : کولمبیا کے شمال مغربی علاقے انٹیوکیا میں کان کنی کمپنی فینکس اورو گولڈ کے کان کنوں کے کیمپ میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 13ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کولمبیا میں مسلسل بارش کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں تودے گرنے کی اطلاعات ہیں۔