کولمبیا میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

   

بگوٹا، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں ہفتہ کو ایک ہوائی جہاز کے گر کر تباہ ہونے سے 12 افراد کی موت ہو گئی۔کولمبیا کے سول ایروناٹکس (ایروسول) کی خصوصی انتظامی یونٹ نے یہ اطلاع دی۔ گر کر تباہ ہونے والے طیارے کی شناخت ڈگلس ڈی سی -3 کے طور پر کی گئی ہے ۔یہ طیارہ ولاوسینسیو شہر میں ہوائی اڈے پر رجسٹرڈ تھا۔ایروسول ایجنسی نے ٹوئٹر پر کہا‘‘ہم سان جوس ڈیل گواویارے اور ولاوسینسیو کے درمیان ہوائی راستے پرچلنے والے طیارہ کے حادثے کے لئے افسوس کا اظہار کرتے ہیں’’۔ایروسول ایجنسی کے مطابق حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔