کولمبیانے اسرائیل سے تعلقات توڑلئے

   

بگوٹا : غزہ کی پٹی پراسرائیلی جنگ کی وجہ سیتل ابیب کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے، تازہ پیش رفت میں کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔کولومبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے گزشتہ روزمحنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ان کا ملک غزہ میں مذموم اقدامات کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دے گا۔ بوگوٹا کے مرکز میں واقع بولیوار اسکوائر میں جمع ہزاروں افراد کے مجمع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم جمعرات کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیں گے کیونکہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پردنیا کی خاموشی میں ہم چپ نہیں رہ سکتے۔انہوں نیایکس پلیٹ فارم پرلکھا کہ خوراک کے انتظار میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ہاتھوں 100 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے، ہم اسے نسل کشی سمجھتے ہیں جو ہمیں ہولوکاسٹ کی یاد دلاتا ہے۔