واشنگٹن : پیر کے روز امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک سپر مارکیٹ کے اندر اور باہر فائرنگ کے واقعہ میں ایک پولیس افسر سمیت 10 امریکی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ فائرنگ کرنے والا حملہ آور ایک 21 سالہ شامی نوجوان ‘احمد العلیوی العیسی’ ہے۔ نوجوان کے 34 سالہ بڑے بھائی علی کے مطابق احمد ذہنی مریض ہے۔ رواں سال یہ امریکہ میں قتل و غارت کا ساتواں واقعہ ہے۔احمد کی پیدائش 1999ء میں شام میں ہوئی۔ وہ 3 سال کی عمر میں اپنے گھرانے کے ساتھ ہجرت کر کے امریکہ آ گیا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والا نیم خود کار ہتھیار (Ruger AR-556)
احمد نے گذشتہ ہفتہ خریدا تھا۔ احمد کو پولیس نے پکڑا تو اس کی دائیں پنڈلی زخمی تھی۔ گرفتاری کے بعد احمد کو بولڈر کاؤنٹی کی جیل منتقل کر دیا گیا۔فوکس نیوز ٹیلی ویژن کے ذیلی چینل
KDVR
کو
Arvada
شہر کی عدالت سے بعض دستاویزات حاصل ہوئی ہیں۔ احمد اپنے گھرانے کے ساتھ اسی شہر میں مقیم ہے۔ یہ بولڈر شہر سے 33 کلو میٹر ک دوری پر ہے جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔احمد کو اس وقت قتل سے متعلق 10 سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ تحقیق کاروں کے لیے اس قت سب سے زیادہ اہم بات احمد کے اس اقدام کے پیچھے موجود وجہ کا جاننا ہے۔