کولکاتا : کوویڈ ۔ 19 نے کولکاتا پولیس کے 650 سے زیادہ ملازمین کو گزشتہ 4 ماہ میں متاثر کیا ہے۔ اِن میں سے 512 شفاء یاب ہوچکے اور کئی دیگر مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ چند متاثرین کو ہوم آئسولیشن کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ ابھی تک کم از کم 2 جانبر نہ ہوسکے ہیں۔ اِس تناظر میں ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے دفاتر کو سائنیٹائزیشن کیلئے بند کردیا گیا ہے۔