کولکاتا ڈاکٹر ریپ و قتل کیسسی بی آئی انکوائری شروع

   

کولکاتا: سی بی آئی نے مغربی بنگال کے کولکاتا میں آر جی کے میڈیکل کالج کی 31 سالہ ڈاکٹر کے سنسنی خیز ریپ اور قتل کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ کلکتہ ہائیکورٹ کی جانب سے اس ضمن میں حکم جاری ہونے کے چند گھنٹوں میں سی بی آئی حرکت میں آگئی۔ قواعد کے مطابق مرکزی تحقیقاتی ادارہ نے کولکاتا پولیس کے ایف آئی آر کو دوبارہ رجسٹر کیا ہے۔ جب کبھی سی بی آئی کو کوئی اسٹیٹ پولیس سے کسی کیس کا جائزہ حاصل ہوتا ہے تو وہ پولیس ایف آئی آر کو خود اپنے کیس کے طور پر درج رجسٹر کرتے ہوئے شروع کرتی ہے۔