کولکاتہ میں بی جے پی آفس کے قریب بم دستیاب

   

کولکاتہ : کولکاتہ میں بی جے پی دفتر سے تقریباً 20 میٹر کے فاصلہ پر 50 سے زیادہ خام بم دستیاب ہوئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے دوران ان کو استعمال کیا گیا تھا ۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ بم بی جے پی آفس کے قریب کیسے پہنچے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔