کلکتہ ۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام)کولکتہ پولیس کے 11اہلکار کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔اب تک کولکتہ پولیس کے 217اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔سینئر آئی پی ایس آفیسر نے کہا کہ مختلف پولس اسٹیشن میں تعینات پولس ٹریننگ اسکول (پی ٹی ایس)کے 11اہلکار کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔اب تک 217اہلکار میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھ صحت یاب ہوچکے ہیں اور ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔