کولکتہ میں چہرہ کھجانے کے لئے ماسک نکالنے پر سارق کی شناخت و گرفتاری

   

کولکتہ ۔شہر میں ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو شہر کے شاپنگ مالس میں سرقہ کے دوران اپنے چہرہ کو ماسک سے ڈھانک لیا کرتا تھا لیکن سرقہ کے دوران چہرہ کو کھجانے کے لئے اس نے ماسک ہٹایا جس سے اس کی شناخت ہوگئی اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔25 ڈسمبر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ پولیس نے اس کی شناخت کے بعد اس وقت گرفتار کرلیا جب اس نے ایک خاتون کودھوکہ دے کر سرقہ کر رہا تھا ۔