کولکتہ ۔ کولکتہ شہر کے کالی گھاٹ علاقہ میں آجصبح کی اولین ساعتوں میں ایک دو منزلہ عمارت میں بھیانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں ایک معمر خاتون ہلاک ہوگئی ۔ پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے اس واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کو استعمال کیا گیا تھا ۔ یہ آگ صبح 4.40 بجے لگی تھی ۔ تقریبا دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک 74 سالہ خاتون آگ لگنے کی وجہ سے شدید جھلس گئی تھی اور وہ دواخانے میں علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ ایک 35 سالہ شخص بھی زخمی ہوگیا ہے جس کا علاج جاری ہے ۔
