کولکتہ کے اسکولوں میں 15 تا 18 سال کے بچوں کو ویکسین کیلئے کیمپوں کا اہتمام

   

کولکتہ : پیر سے ملک بھر میں 15 سے 18سال کے عمرکے بچوں کیلئے ویکسینیشن پروگرام شروع کیا جارہا ہے ۔ مغربی بنگال حکومت نے بچوں کو زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراک فراہم کرنے کے لئے اسکولوں میں کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے قبل کلکتہ کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کہا تھا کہ ویکسینیشن پروگرام کے لئے مکمل تیاری کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تقریباً 5.1لاکھ ویکسین خوراک کااسٹاک موجود ہے ۔فرہاد حکیم کے مطابق کلکتہ کے مختلف اسکولوں میں پیر سے ویکسینیشن کیمپ لگائے جارہے ہیں۔