کولگام میں لشکر طیبہ عسکریت پسند کی گرفتاری کا دعویٰ

   

سری نگر : پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی 34 آر آر اور جموں و کشمیر کے سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک ٹیم نے ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں ایک جنگجو اعانت کا گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے دھماکہ خیز مواد کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت ظہور احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے ۔