حیدرآباد۔ 16 جون (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں اپنے 12 ارکان اسمبلی کے حکمراں ٹی آر ایس میں انحراف کے بعد اپوزیشن کانگریس مزید ایک تازہ ترین دھکے سے دوچار ہوسکتی ہے کیونکہ اس کے ایک رکن اسمبلی نے بی جے پی میں شمولیت کا اشارہ دیا ہے۔ مونگوڑ کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ کانگریس نہ صرف تلنگانہ بلکہ سارے ملک میں ایک مشکل حالت میں پہنچ گئی ہے ۔
