کون کہتا ہے گیا وقت واپس نہیں آتا

   


50 سال قبل 1971 اور 2021 سال کے کیلنڈر میں مکمل مماثلت
حیدرآباد :۔ مشہور کہاوت ہے تاریخ خود کو دہراتی ہے ۔ جس کو ہم برسوں سے سنتے آرہے ہیں ۔ مگر یہ سب حقیقت پر مبنی ہے اس کے ثبوت بھی ہمارے سامنے آرہے ہیں ۔ کپڑوں ، بالوں کا اسٹائیل کے علاوہ دوسرے چیزیں نیا ٹرینڈ بن کر ہمارے سامنے آرہے ہیں ۔ کورونا بحران کے دوران اس کو کافی دیکھا اور محسوس کیا گیا ہے ۔ قدیم زمانے میں بیماریوں کا علاج کے لیے مختلف نسخے استعمال کئے جاتے تھے۔ جس کو کافی لوگوں نے کورونا وباء کے دوران ان نسخوں کو دہرایا ہے ۔ عوام کے رہن سہن اور کھانے پینے کے عادتوں میں بڑی تبدیلی آئی ہے ۔ یہی نہیں تعمیرات میں بھی اس کے نقوش ملنے لگے ہیں ۔ اس طرح ہر سال کچھ نا کچھ قدیم ٹرینڈ نئے روپ میں دیکھنے کو ملتا ہے ۔ اب یہی ٹرینڈ سال کے نئے کیلنڈر میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ 50 سال قبل 1971 کو جو کیلنڈر تھا وہی کیلنڈر سال 2021 میں دہرایا جارہا ہے۔ مثال کے طور پر ہر دن ہر ماہ 50 سال پہلے جو کیلنڈر تھا وہی کیلنڈر سال 2021 میں دیکھنے کو مل رہا ہے اور یہ کیلنڈر سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اس بات کو زیادہ اہمیت دینے کی بھی خاص وجہ ہے کیوں کہ 2021 میں جو نیا سال کا کیلنڈر آیا ہے ۔ وہ گذشتہ 120 سال کے دوران 12 مرتبہ دہرایا گیا ہے ۔ 50 سال قبل کے کیلنڈر 1971 میں یکم جنوری کو جمعہ تھا ۔ آج بھی 2021 میں یکم جنوری کو جمعہ ہے ۔ ساتھ ہی 1971 میں آخری دن یعنی 31 دسمبر کو بھی جمعہ تھا جاریہ سال 2021 کا آخری دن یعنی 31 دسمبر کو جمعہ ہے ۔ اس طرح سال کا پہلا اور آخری دن ہی بلکہ ہر دن اور ہر ماہ کی تواریخ اور مہینے پوری طرح مماثل ہے ۔ صرف 2021 کا کیلنڈر نہیں بلکہ 1971 ۔ 1909 ۔ 1915 ۔ 1926 ۔ 1937 ۔ 1943 ۔ 1954 ، 1965 ، 1982 ، 1993 ، 1999 ، 2010 کا کیلنڈر بھی ہوبہو تھا ۔ مستقبل میں 2027 ۔ 2038 ۔ 2049 ۔ 2055 ۔ 2066 ۔ 2077 ۔ 2083 ۔ 2094 اور 2100 میں یہی کیلنڈر دہرایا جائے گا ۔۔