حیدرآباد۔یکم۔اگسٹ(سیاست نیوز) چیف الکٹورل آفیسر تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کی مخلوعہ نشست پر ضمنی انتخابات کے سلسلہ میںشیڈول جاری کردیا ہے ۔ سابق رکن کونسل کے یادو ریڈی کو نااہل قرار دینے پر خالی ہوئی نشست کو ساز اسمبلی ارکان کے ذریعہ پر کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق 7 اگسٹ کو اعلامیہ کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ 14اگسٹ پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔16 اگسٹ کو پرچۂ نامزدگی کی تنقیح ہو گی اور 19اگسٹ پرچۂ نامزدگی سے دستبرداری کی آخری تاریخ ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق 26 اگسٹ کو کونسل کی نشست کیلئے ضرورت پڑنے پر رائے دہی منعقد ہوگی اور 26اگسٹ کی شام 5بجے سے ہی رائے شماری کا آغاز ہوجائے گا۔28 اگسٹ تک قانون ساز کونسل کی نشست کے انتخابی عمل کو مکمل کرلیا جائے گا۔ مسٹر کے یادو ریڈی کو نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہونے والی ارکان اسمبلی کے زمرہ کی اس نشست کی معیاد 3جون 2021 تک ہے اور جو کوئی اس مخلوعہ نشست پر منتخب ہوگا اس کی معیاد اسی کے مطابق ختم ہوگی۔