کونڈا ویشویشور ریڈی لوک سبھا میں بی جے پی کے وہپ مقرر

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی جانب سے لوک سبھا میں چیوڑلہ سے اس کے رکن پارلیمنٹ کونڈا ویشویشور ریڈی کو ایک اہم رول دیا گیا ہے ۔ پیر کو بی جے پی نے اسپیکر اوم برلا کو بتایا کہ ویشویشور ریڈی کو اس کے 17 وہپس میں ایک وہپ مقرر کیا گیا ہے ۔ پسچم چمپارن ( بہار ) کے ایم پی سنجے جیسوال کو بی جے پی چیف وہپ مقرر کیا گیا ہے ۔ دو مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے کونڈا ویشویشور ریڈی نے بی آر ایس کے ساتھ ان کے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ وہ پہلے 2014 میں بی آر ایس کے ٹکٹ پر چیوڑلہ سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے ۔ بعد میں وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے اور پھر وہاں سے بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ 2024 میں وہ چیوڑلہ سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور کانگریس کے امیدوار جی رنجیت ریڈی کو شکست دی ۔۔