کونکن ریلوے میں مراٹھی استعمال کی جائے

   

ممبئی : مہاراشٹرا حکومت نے کونکن ریلوے کو ھدایت دی کہ وہ اپنے ریلوے اسٹیشنوں کا نام اشتہارات ؛سگنل ؛ اخباری اعلانیہ ودیگر عوامی معاملات میں ہندی اور انگریزی کے ساتھ مراٹھی زبان کا بھی استعمال کریں تاکہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کو عوامی املاک و عوامی مقامات کے لئے جو سہ لسانی فارمولہ تشکیل ہے اس پر سختی سے عمل کیا جاسکے ۔ مہاراشٹر حکومت کے مراٹھی زبان کے محکمہ نے گذشتہ ہفتے کوکن ریلوے کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر کو اس سلسلے میں ایک خط روانہ کرکہ یہ ھدایات جاری کی ہے ۔ذرائع نے بتلایا کہ کونکن ریلوے کے ذریعہ مبینہ طور پر تین زبانوں کے فارمولے پر عمل نہیں کئے جانے کی شکایات کہ موصول ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے یہ خط لکھ کر ھدایات جاری کی ہے –